کیا او آئی سی کو نئی قیادت کی ضرورت ہے
ایک بحران سے دوسرے بحران تک اور ایک سے بڑھ کر ایک چیلنج کے ساتھ، اسلامی تعاون کی تنظیم اس تخیل کا عکس ہے جو 70 کی دہائی میں اس کی بنیاد کے وقت سوچا گیا تھا۔ گئے دنوں کی بات ہے جب مرحوم شاہ فیصل اورذوالفقار علی بھٹو بولنے کی جرات رکھتے تھے، تیل پر پابندیاں لگانے کا حوصلہ رکھتے تھے اور دق قطبی دنیا کے طاقتور ممالک روس اور امریکہ کو چیلنج کرنے کی ہمت رکھتے تھے نہ صرف یہ بلکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبران کی کریڈیبیلٹی پر سوال اٹھانے کا یارا رکھتے تھے۔ اس وقت سے اب تک پچاس سال ہو گئے ہیں۔ اب تو ہر شخص جدہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹیریٹ سے جاری ہونے والے ملتے جلتے بیانات ، اس کے خالی دعووں اور کانٹ چھانٹ شدہ بیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔ بلکہ اب تو تنظیم کے اجلاس سے قبل ہی دنیا کو پتا ہوتا ہے کہ کونسا بیان جاری ہو گا۔ اس تنظیم کی سب سے شرمناک ناکامی عزت اور وقار کے عکس کی کمی تھی جب اس تنظیم کے اراکین نے خود ہی یمن میں انسانی المیے کو جنم دیا جو گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ اور اس کا مقصد صرف یمن میں اپنی من پسند حکومت کو اقت...
Comments
Post a Comment